14 مئی 2015 - 08:56
سعودی عرب کے جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی یمن کے مختلف علاقوں پر کاروائیاں

پانچ روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود، سعودی عرب کے جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنی جارحانہ کاروائیاں جاری رکھی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب، عدن اور صعدہ صوبوں کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سعودی جارح فضائیہ نے "اب" صوبے پر تین بار جبکہ عدن شہر کو پانچ بار اپنے بمباری کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ منگل کی رات جارح اتحادی افواج کے ترجمان احمد عسیری نے عارضی جنگ بندی کے نفاذ کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس سے قبل یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ سعودی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود، یمنی عوام جنگ بندی کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب، در اصل یمنی عوام کا حقیقی دشمن ہے۔

.......

/169